Monday January 20, 2025

200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا

رحیم یار خان:کباڑئیے نے 200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا۔ سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد واقعہ کے حوالے سے اطلاع ملنے پر تشدد کا شکار بچے کے گھر پہنچیں اورمتاثرہ بچے کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔سارہ احمد کا کہنا تھا کہ 12سالہ معصوم بچے کو 200 روپے قرض واپس نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،200روپے قرض کے عوض کباڑیے نے معصوم بچے کو زنجیر سے باندھ کر قید کر لیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے کو زنجیروں سے آزاد کرالیا۔پولیس کی جانب سے کباڑیے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

News Source:DailyPakistan

وسیم اکرم کی نئی لُک سے اہلیہ ناراض۔۔۔عوام نے بھی دلچسپ تبصرے کرڈالے

انگلش بائولرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو دھول چٹا دی کوہلی الیون کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 76 رنز سے شکست

ترین گروپ کے 13 اراکین کی عمران خان سے معافی مانگنے کیلئے کوششیں ، نذیر چوہان کی شہزاد اکبر سے پاؤں پکڑ کر معافی، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

FOLLOW US