باپ اپنے بچوں سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں، چاہے وہ اس کا اظہار کریں یا نہ کریں، لیکن اس محبت کا کوئی مول نہیں۔ بالکل ایسے ہی ایک باپ بیٹے کی کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جو اپنے 2 سال کے بیٹے کے ساتھ پاکستان گھومنے نکل گیا کیونکہ بیوی کے امتحان ہو رہے تھے، وہ ساتھ نہیں جاسکتی تھی،لہٰذا وہ اپنے بیٹے کو ہی ساتھ لے گئے۔احسن فاروقی فیس بک گروپ دی ٹریول ڈائری میں اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: میری بیوی کے امتحان ہو رہے تھے اور ہم ساتھ گھومنے نہیں جاسکتے تھے تو میں نے اپنے 23 ماہ کے بچے کے ساتھ گھومنے کا سوچا اور ایک مکمل ٹرپ پلان کیا جس میں ہم دونوں باپ بیٹے کراچی سے اسلام آباد، مظفرآباد شاردہ ا اور بھربان گئے۔ اس سے پہلے میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اتنا سکون اور اتنا اچھا وقت نہیں گزرا تھا جتنا ان 4 دنوں میں گزارا ۔ میرا بیٹا کبھی کراچی سے باہر نہیں گیا تھا،
لیکن اس مرتبہ میں اس کو اپنے ساتھ لے کر گیا، میں نے بھی بیٹے کے ساتھ خوبصورت اور دلکش مناظر کو انجوائے کیا اور بیٹے نے بھی، کوئی ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جبکہ میں نے سوچا ہو کہ میں نے اس کے ساتھ آنے کا فیصلہ صحیح لیا یا بالکل غلط کیونکہ ہم دونوں بہت خوش تھے وہ بھی مزے سے پہاڑوں اور آبشاروں کو دیکھ کر انجوائے کر رہا تھا۔ ابلے ہوئے انڈے سے لے کر فروزن کھانے پینے کی چیزوں تک سب کچھ اس کے لئے میں نے خود بنائے اور اپنے ساتھ اس کے استعمال کی کئی چیزیں بھی رکھ لیں، زندگی کے سب سے خوبصورت اور حسین لمحات تھے یہ 4 دن جن کو میں نے اپنے بچے کے ساتھ خوشیوں سے گزارے۔ “ان کی یہ کہانی خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر طرف لوگ یہ کمنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستانی باپ ہیں؟ کہاں پائے جاتے ہیں ایسے لوگ چونکہ عموما ًہم دیکھتے ہیں کہ بچوں کو ان کی ماں ہی سنبھالتی ہے، البتہ احسن فاروقی کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔احسن فاروقی ایک نجی بینک کے ریلیشن شپ منیجر اور سابقہ ٹرینر ہیں ان کی بیگم کا نام حنا فاروقی جبکہ بیٹے کا نام شدیس فاروقی ہے۔ واضح رہے ان کی شادی 3 نومبر 2013 کو ہوئی تھی۔
اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی