Sunday January 19, 2025

اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی

لاہور : ہیوی ٹریفک کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ہیوی گاڑيوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں کا نقصان اور پتھروں کی چوری بھی ہوتی تھی۔ تمام ہیوی گاڑيوں کی اسلام آباد داخلے کے لیے اين او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایک ٹرک، 2 ٹرالے اور 6 لوگوں کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس سے قبل مخصوص اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے بھارت منفی پروپیگنڈا کرنے سے باز رہے، بھارت سمیت کسی کو داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان افغان طالبان

مینارپاکستان واقعے کے بعد دئیےگئے بیان پرمفتی بھی اقرارالحسن کے حق میں بولتے ہوئے روپڑے

جو تباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے، موبائل کے غلط استعمال سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کی تریبت کیلئے سیرت النبیﷺ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب

FOLLOW US