Sunday November 24, 2024

طالبان پر دباؤڈالا جائے یا نہیں،پابندیاں لگائی جائیں یا نہیں افغانستان کی صورت حال پر جی سیون ممالک تقسیم کا شکار

لندن:جی سیون ممالک کا افغانستان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا،، انخلا کی ڈیڈلائن سے متعلق رکن ممالک کی آرا میں واضح تقسیم نظر آئی۔ افغانستان کی صورتحال پر جی سیون ممالک کا ہنگامی اجلاس ہوا، انخلا کے معاملے پر عالمی سربراہان تقسیم کا شکار ہو گئے۔آن لائن اجلاس کی میزبانی کرنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ طالبان کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند افراد کو کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دینا ہوگی۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ اجلاس میں 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ طالبان پر 31 اگست کے بعد بھی انخلا کا عمل جاری رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔

شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد میں سینئر سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی

انہوں نے ڈیڈلا ئن کے بعد کینیڈین فورسز کو افغانستان میں رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔فرانس کے صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق انخلا کی توسیع کا فیصلہ امریکا پر چھوڑ دیا گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ امریکا 31اگست تک تمام فوجیوں کے انخلا کا ارادہ رکھتاہے ڈیڈلائن کے بعد دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوجائے گا۔دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک پر مشتمل گروپ جی سیون کے افغانستان سے متعلق ہنگامی اجلاس میں یورپی ممالک نے امریکا سے افغان شہریوں کے مکمل انخلا تک کابل ائیرپورٹ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جی سیون اور یورپی یونین کا ہنگامی ورچوئل اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس وقت تک کابل ائیرپورٹ کو امریکی فورسز کے کنٹرول میں رکھا جائے جب تک ان تمام افغان شہریوں کا انخلا نہیں ہوجاتا جو طالبان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔اجلاس میں جی 7 ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طالبان کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کے خواہشمندوں کو محفوظ راستہ دینا ہوگا جبکہ خواتین کے حقوق، انسدادِ دہشت گردی اور شراکت داری پر مبنی حکومت کے قیام پر طالبان کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

’ تین سالوں میں حکومتی نااہلی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی‘سراج الحق نے تبدیلی سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا

FOLLOW US