Sunday January 19, 2025

اسلام آباد میں سینئر سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی

اسلام آباد : اسلام آباد میں سینئر سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بناتا رہا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں سرکاری افسر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔ ملزم سرکاری ادارے میں بطور ڈپٹی منیجر تعینات ہے، ملزم ویڈیوز کی آڑ میں متعدد بار خاتون کوای الیون میں اپنے فلیٹ پر لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے تنگ آکر ریسکیو ون فائیو پر اطلاع دی۔

’ تین سالوں میں حکومتی نااہلی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی‘سراج الحق نے تبدیلی سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ہر طرف تالیوں کی گونج، عمران خان زندہ باد کے نعرے، اب آیا ہے ہینڈسم وزیراعظم ۔۔۔ تبدیلی کے تین سال۔ کیا کھویا ، کیا پایا؟

خاتون نے گزشتہ روز ہی تھانے میں درخواست دائر کی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں پیر ودھائی کے علاقے میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راولپنڈی تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ پولیس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کے کیس کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دفعہ 376 میں متعلقہ عدالت سے 30 اگست تک عبوری ضمانت حاصل کی تھی، ملزم شاہنواز کو مقدمے میں شامل 377 بی اور 506 دفعات پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز احمد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس سے مزاحمت بھی کی، ملزم کے خلاف طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودہائی میں درج کیا گیا تھا۔

پرویزمشرف کے ساتھ کیا کریں گے؟ اس وقت یہ ہمارا موضوع نہیں، اس وقت ہم اپنے ملک کی بات کررہے ہیں، بےوفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے وقت آنے پر بات کریں گے۔ ترجمان افغان طالبان

News Source: UrduPoint

FOLLOW US