Sunday January 19, 2025

’ تین سالوں میں حکومتی نااہلی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی‘سراج الحق نے تبدیلی سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تین سالوں میں حکومت کی نااہلی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی، آئی ایم ایف سے شاباش کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ایجنڈے کی مکمل پیروی ہو رہی ہے،سودی اور سرمایہ دارانہ معیشت نے غریب کا بھرکس نکال دیا،حکومت نے عام آدمی منہ سے نوالہ تک چھین لیا،حقیقت یہ ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار نےچھوٹےموٹےکاروبار تباہ کردیے،کسان، مزدور،تنخواہ دارطبقہ سب پریشان ہیں،آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کی آنکھیں بند کرکےپیروی جاری رہی،تو حالات مزید خراب ہوں گے،بجلی، تیل،گیس اوراشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ آئےروزکامعمول بن گیا،حکمران عوام کے لیے درد سرسے کم نہیں،آئندہ الیکشن میں قوم سٹیٹس کو کو مسترد کر دے،اہل اورایماندارقیادت ہی ملک میں خوشحالی اور ترقی لاسکتی ہے،وعدہ کرتاہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نےموقع دیااورعوام نےاعتماد کیاتو ملک کی تقدیر سنوار دیں گے،ہماری سیاست اورجدوجہدکاواحدمقصدپاکستان کوعظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،کئی دہائیوں سےاس منزل کےحصول کےلیےکوششیں جاری ہیں،ان شاءاللہ اپنےمقصدمیں کامیاب ہوں گے۔

پرویزمشرف کے ساتھ کیا کریں گے؟ اس وقت یہ ہمارا موضوع نہیں، اس وقت ہم اپنے ملک کی بات کررہے ہیں، بےوفا ممالک اور لوگوں کی فہرست طویل ہے وقت آنے پر بات کریں گے۔ ترجمان افغان طالبان

منصورہ میں مرکزی قائدین کے ایک اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران سراج الحق نے کہا کہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کو خارجہ محاذوں پر بہت زیادہ ایکٹو ہونے کی ضرورت ہے، ملک دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں، دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو فہم اور حوصلہ دے، جس طرح تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے دور میں کشمیر کا سودا ہوا وہ سب کے سامنے ہے، مودی حکومت کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر اور سری نگر اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا گیا،بار بار توجہ دلانے کےباوجودکشمیر کاز کےتحفظ کےلیےنیشنل ایکشن پلان نہیں بنایاگیا،آج نتائج سب کے سامنے ہیں،کشمیرمیں ہندوؤں کی آبادکاری ہو رہی ہےاورایک گھمبیر سازش کےذریعےکشمیری مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلا جا رہا ہے،عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ان حکمرانوں سے نہ کل کوئی توقع تھی اور نہ آج ہے،پی ٹی آئی نے اقتدار میں آ کر داخلہ و خارجہ پالیسی کو ماضی کی طرح ہی جاری رکھا اور تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے، حقیقت یہ ہے کہ تینوں نام نہاد بڑی جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہیں، ان سے ملک اور عوام کی بھلائی کی توقع رکھنا عبث ہے، قوم سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی کو ایک موقع دے، خواہش ہے کہ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز ہوں مگر جس طرح کے حالات دکھائی دے رہے ہیں ایسا نہیں لگتا کہ حکمران پارٹی، ن لیگ اور پی پی انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، سٹیٹس کو میں ہی ان کے مفادا ت کا تحفظ ہے اور یہ اس نظام کو بدلنے پر کبھی راضی نہیں ہو سکتے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نے غریب بچی کی جان بچا کر جذبہِ ایثار کی مثال قائم کر دی

مسئلہ افغانستان پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے دہرایا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں امن کے قیام اور خوشحالی کی ضمانت ہے، افغانستان سے امریکہ کی پسپائی افغان عوام کی عظیم فتح اور امت مسلمہ سمیت دنیا کی تمام قوموں کے لیے جدوجہد اور روشنی کی نوید ہے،ثابت ہوگیا کہ اگر کسی قوم میں جذبہ حریت ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے ہمیشہ مغلوب نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ افغانستان میں اب امن اور خوشحالی آئے گی،عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان کی مدد کرنی چاہیے، افغان بچے کو اب بندوق نہیں قلم چاہیے اور افغان نوجوانوں کو روزگار چاہیے، اب بھارت کو افغانستان کی سرزمین پاکستان میں داخلی انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، افغانستان میں امن پاکستان اور خطے میں امن لائے گا، مغربی طاقتیں افغانستان کو کسی اور سول جنگ میں دھکیلنے سے باز رہیں۔ انھوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ پاکستان او رافغانستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔

پولیس نے یادگار قائداعظم کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا

FOLLOW US