Wednesday November 27, 2024

افغان آرمی کے کمانڈر کا پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ،پاک فوج نے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی

راولپنڈی: پاک فوج نے افغانستان کے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ کیا۔ ۔پاک فوج نے درخواست پر فوری طور پر افغان حکام سے رابطہ کیا۔پاک آرمی نے معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے افغان آرمی سے رابطہ کیا۔ افغان فوجی انٹرنیشنل بارڈر پر پوسٹوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو رہے تھے جس پر چترال، ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان کمانڈر نے پاک فوج رابطہ کیا تھا۔افغان اہلکاروں اور افسران کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان سپاہی بارڈر پر اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رہنے کا امکان

تمام 46 اہلکاروں اور افسروں کو پاکستان میں پناہ فراہم کی گئی۔ افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکار شامل تھے۔ فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور دیگر ضروری سہولتیں دی گئیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ضروری پراسیس کے بعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پرپاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔۔ٹویٹر فالورز کی تعداد14 ملین ہوگئی

FOLLOW US