اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہاہےکہ ن لیگ نے بہت اچھاالیکشن لڑااورسخت مقابلہ کیاہے،ریاست اورطاقت کےتمام سینٹرزاوردھاندلی کایوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے،میں نےنتائج تسلیم نہیں کئے اورنہ کروں گی،میں نےتو 2018ءکےنتائج بھی تسلیم نہیں کیےنہ اس جعلی حکومت کوماناہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمریم نواز شریف کا کہناتھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو پی ٹی آئی امیدوار سے شکست کا سامنا
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔ یادرہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 45 مٰیں سے 42 حلقوں کے غٰیر حتمی غٰیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے 24 ، پیپلز پارٹی کے10،مسلم لیگ(ن) کے چھ ، مسلم کانفرنس اورجموں کشمیر پیپلزپارٹی کےایک،ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔
راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے کی تشدد سے ہلاکت،غمزدہ ماں صدمہ برداشت نہ کر سکی