راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے کی تشدد سے ہلاکت،غمزدہ ماں صدمہ برداشت نہ کر سکی

   
   

راولپنڈی : راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے اور ماں پر تشدد کا دل دہلا دینے واقعہ، غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی، خاتون اسپتال میں دم توڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چونترہ میں تیز دھار آلے سے کمسن بچے کے قتل کے دور ان زخمی ہونے والی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی ۔ذرائع کے مطابق دوران علاج چودہ ماہ کے مقتول یوسف کی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی۔ واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے کہاکہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے۔

کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پولیس کے مطابق تشدد کی وجہ سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا گیا تھا جبکہ بچے کی والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا- پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- دوسری جانب لاہور میں بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔

آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں

ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ۔محمد زبیر نے ایک یا دو نہیں تقریباً دس خواتین کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ ذرائع
سیکیورٹی ادارے حرکت میں ، ملک بھر میں 2دنوں کیلئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ، وجہ کیا بنی ؟
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی ہیٹرک ، ایک بار پھر عالمی رہنماؤں پر بازی لے گئے
اسلام آباد میں جلسے جلوس، مجالس اور وال چاکنگ پر پابندی عائد دفعہ 144نافذ.پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا
ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات پرخاران کے قریب کامیاب آپریشن ۔ 2 کمانڈروں سمیت 6دہشت گرد جہنم واصل ۔آئی ایس پی آر

سپورٹس
عمر اکمل کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی شروع کردی
وزیراعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ عمران خان کی کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس
پاکستان نے انگلینڈ کی کرکٹ بچائی، ہم ان کا قرض اتارنے میں ناکام رہے، سابق انگلش کپتان بھی بول پڑے
بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے
سری لنکا پاکستان کا حق دوستی ادا کرنے کو تیار پی سی بی نے دعوت دی تو ٹیم بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy