لاہور : بھارتی جاسوس خاتون ”اسمہ مسکان “کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مختلف امراض کا شکار خاتون کے علاج کے لئے شعبہ گائنی اور میڈیسن کے ڈاکٹرز کے صلاح مشورے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی ’ سٹی 42 ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان سروسز ہسپتال میں 4 روز سے زیر علاج ہے، خاتون کو جیل سے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے،بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان مختلف امراض میں مبتلا ہے،ڈاکٹرز اور دیگر عملہ ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکا کہ اس کا علاج کیاجائے یا نہیں؟اس حوالے سے شعبہ میڈیسن سے رائے طلب کی گئی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ علاج کے بغیر ہی واپس جیل بھیج دیا جائے۔
بھارتی جاسوس خاتون کافی عرصہ سے حراست میں ہے،،خاتون کے خلاف نارووال میں تخریب کاری کا مقدمہ درج ہے ،زیر علاج مریضہ کو فرضی نام سے ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون مختلف امراض میں مبتلا ہے، علاج کیلئے گائنی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیسن سے رائے کا انتظار ہے،تاہم امراض کی پیچیدگی کے باعث علاج شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔