Monday January 20, 2025

پاکستانیوں کی ’ بھابھی‘ ثانیہ مرزا نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ، اس پر کس طرح کی ویڈیو ز بناتی ہیں ؟ سپورٹس نہیں بلکہ ۔

حیدرآباد : معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹااسٹوری پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں !‘۔انہوں نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے میں جاننا پسند کریں گے؟‘۔ ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں رائے پوچھتے ہوئے انسٹا اسٹوری اپنے نئے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔ثانیہ نےابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین ویڈیوز شیئر کی ہیں جبکہ ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت1ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اپنے چینل پر انہوں نے ابتدائی طور پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ اولمپکس سے متعلق ویڈیو کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ۔

افغان چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے افغان خفیہ ایجنسی ان پیسوں کو پاکستان میں حملہ کرانے کے لیے دہشتگردوں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتی تھی

ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگنے کا امکان،ڈیلٹا ویرنٹ ہر ہفتے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان

FOLLOW US