Thursday May 2, 2024

بابری مسجد کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس کا فیصلہ نو ماہ میں سنانے کا حکم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو بابری مسجد کی شہادت کے کیس کا فیصلہ سنانے کےلئے نو ماہ کا وقت دے دیا ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت اور رام مندر کے قیام کے تنازع پر فیصلہ سنانے کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے ججز آر ایف نریمان اور سوریا کانت نے سی بی آئی کورٹ کو بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 9 ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے اپریل 2017 میں سی بی آئی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے 2 سال کے اندر کیس کا فیصلہ سنانے اور بی جے پی رہنماؤں ایل کے ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت کئی ہندو رہنماؤں کیخلاف فوجداری مقدمات بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔2017 سے جاری کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی کورٹ کے دو ججز جہان فانی سے کوچ کرگئے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے مزید 3 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو اس ماہ ختم ہوگئی اور اب سی بی آئی کورٹ کی درخواست پر مزید 9 ماہ کا وقت دے دیا گیا۔واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 میں ایودھیا میں تاریخی مسجد کو رام مندر کی جائے پیدائش قرار دیتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے شہید کرکے عارضی رام مندر بھی تعمیر کردیا تھا جس پر سپریم کورٹ میں کیس درج کیا گیا اور فیصلہ آنے تک مندر کی مزید تعمیر کو روک دیا گیا تھا۔

FOLLOW US