ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مودی سرکار ممبئی میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ پر ایک بار پھر نظریں گاڑے ہوئے ہے اور اسے ثقافتی مرکز بنانا چاہتی ہے۔اس گھر کو انیس سو انچاس میں متروکہ املاک میں شامل کر لیا گیا تھا، پاکستانی حکومت بانی پاکستان کی اس قیام گاہ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی تھی۔ممبئی سے لوک سبھا کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بھارت کی کونسل برائے ثقافتی تحقیق نے ان کی یہ تجویز منظور کرلی ہے کہ جناح ہائوس کو ثقافتی
مرکز بنایا جائے، جناح ہائوس لودھا ہی کے حلقے میں آتا ہے۔لودھا نے کہا کہ وہ جناح ہائوس کی عمارت گرانے کے حامی نہیں، جناح ہاوس مالابار ہل پر واقع ہے اور پاکستان یہاں اپنا قونصل خانہ قائم کرنا چاہتا ہے۔