Saturday July 27, 2024

اشرف غنی افغانستان کے صرف 18فیصد حصے کے صدر نکلے۔۔ طالبان تو طالبان کتنے صوبے کے گورنر انھیں کچھ سمجھتے ہی نہیں؟؟؟جان کر آپ کو ان پر ترس آنے لگے گا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے زیرکنٹرول صرف 18فیصد علاقہ رہ گیا ہے، امریکی اخبار کے مطابق زیر کنٹرول حصے پر بھی حکومتی گروپوں میں چپقلش انتہا پر ہے۔اس سے پہلے شمالی افغان صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونے سے انکار کرچکے ہیں، ساتھ ہی کئی گورنر صدر اشرف غنی کے قابو میں نہیں ہیں۔مخالف گورنروں سمیت افغان صدر بھی طالبان کے خلاف ہیں لیکن ان کی آپس کی لڑائی امریکا کو مزید مشکلات سے

دوچار دیتی ہے جبکہ امریکا باغیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں انتظامیہ نے ان کے خلاف بم حملہ مہم بھی شروع کی تھی۔

FOLLOW US