Saturday July 27, 2024

دنیا میں اگر تیسری جنگ عظیم شروع ہو تی ہے

اسلام آباد (سپشل رپورٹ، )دنیا میں اگر تیسری جنگ عظیم شروع ہو تی ہے تو ان میں دس ممالک ایسے جو تیسری جنگ عظیم کے آثار سے محفوظ رہیں گے ۔یہ ممالک نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ جنگ کے اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں پہلے نمبر ’’فجی ‘‘ ہے ، بحرالکائل پر واقع یہ دور افتادہ جزیرہ ہےجو کہ بالکل امن پسند ہے فجی ہزاروں سال سے انسانی آباد کاریوں کا مرکز رہا ہے ۔ یہ جزیرہ اپنا اناج

خود پید ا کر تا ہے ۔ اسی وجہ سے اگر دنیا میں جنگ عظیم سوئم ہوتی ہے تو یقیناً ’’فجی ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا ۔ دوسرے نمبر پر’’ آئرلینڈ‘‘، یہ ایک امن پسند ملک ہے اور یہ نیٹو کا ممبر بھی ہے ۔ یہ جنگ عظیم سوئم ہونے کی صورت میں یہ بھی محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے ۔ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر’’ مالٹا‘‘ آتا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ اور یہ یورپ میں واقع ہے ۔ جنگ عظیم دوئم میں بھی مالٹا ایک محفوظ مقام تھا ، اسی لیے اس جزیرے کو تسخیر کرنا آسان نہیں۔ یہ اتنا چھوٹا جزیرہ ہے کہ اگر اس پر ایٹم بم چلایا جائے تو وہ ایٹم بم ضائع کرنے کے مترادف ہو گا ۔جنگ عظیم سوئم کی صورت میں ’’مالٹا ‘‘ کو بالکل نظر انداز کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے یہ ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا ۔ چوتھے نمبرپر ’’ڈنمارک ‘‘ آتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگ عظیم سوئم کی صورت میں ڈنمارک کا بہت نقصان ہو سکتا ہے کیو نکہ ڈنمار ک نیٹو میں ملوث ہے ۔ لیکن اس کے باوجو د یہ ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا کیونکہ اس کی وجہ گرین لینڈ ہے ۔ جو کہ ڈنمارک کا حصہ ہے جنگ عظیم کی صورت میں’’ گرین لینڈ ‘‘ڈنمارک کے شہریوں کیلئے بہترین محفوظ گا ہ ثابت ہو گی

FOLLOW US