Friday July 26, 2024

سعودی شہزادے محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعوداس جہاں فانی سے کوچ کر گئے

ریاض مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔ بین الاقوامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے انتہائی اہم رکن کی وفات کی خبر سعودی شاہی کورٹ نے جاری کی ہے۔ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود کا انتقال

جمعرات کو ہوا تھا۔ شاہی کورٹ نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکائونٹ پر ان کے انتقا ل کی خبر شائع کی ہے اور شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالرحمان السعود کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد سعودی دار لحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائیگی ۔

FOLLOW US