Sunday January 19, 2025

پاکستان اور عمران خان کو کیو ں چھوڑنا پڑا؟ جمائمہ خان نے بڑی وجہ بتا دی

اسلام آباد: جمائما نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔جمائما نے برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی اپنے سے کافی عمر کے شخص سے ہوئی تھی جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا تھا۔

پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت بارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک اعلان کردیا

انہوں نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

“عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے”شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے

”امریکہ نے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں تھے “ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کے ” ایبسولیوٹلی ناٹ “ بیانیے کی بھی نفی کر دی

FOLLOW US