اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق چلنے والی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ وہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹا ف جنرل قمرجاوید باجوہ نہ تو توسیع لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے ، چاہے کچھ بھی ہو ،آرمی چیف 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہو رہے ہیں ، بغیر ثبوت کے ایسی بات کرنا کردارکشی کے مترادف ہے ۔
“عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے”شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہناتھا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، اس میں تمام کور کمانڈرز ، پرنسپل سٹاف آفیسر زنے شرکت کی ، کونسل کے شرکاءکو پیشہ وارانہ سرگرمیوں،بین الاقوامی اور خطے کے حالات کے تناظر میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی مستحکم ہے ، ہم فوکسڈ ہیں، افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،پچھلے چند مہینوں میں دہشتگردوں نے قبائلی علاقوں میں امن خراب کرنے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے ان کے عزائم کا ناکام بنایا ۔