Saturday November 23, 2024

”امریکہ نے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں تھے “ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کے ” ایبسولیوٹلی ناٹ “ بیانیے کی بھی نفی کر دی

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے واضح کر دیاہے کہ فوجی اڈوں کا کسی سطح پر بھی مطالبہ نہیں کیا گیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وزیراعظم سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ اگر اڈے مانگے گئے تو پھر کیا ہو گا تو وزیراعظم نے جواب دیا تھا کہ بالکل نہیں دئیے جائیں گے ، اگر اڈے مانگے جاتے تو فوج کا بھی وہی موقف ہوتا جو وزیراعظم کا تھا، حقیقت یہ ہے کہ فوجی اڈوں کا مطالبہ کسی بھی سطح پر نہیں کیا گیاہے ۔

عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹا ف جنرل قمرجاوید باجوہ نہ تو توسیع لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے ، چاہے کچھ بھی ہو ،آرمی چیف 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہو رہے ہیں،بغیر ثبوت کوئی بات کرنا کردارکشی کے مترادف ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہناتھا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، اس میں تمام کور کمانڈرز ، پرنسپل سٹاف آفیسر زنے شرکت کی ، کونسل کے شرکاءکو پیشہ وارانہ سرگرمیوں،بین الاقوامی اور خطے کے حالات کے تناظر میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

خادمِ پاکستان شہباز شریف کا شاندار اقدام ، میٹرو بس سروس بالکل مفت کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی مستحکم ہے ،ہم فوکسڈ ہیں، افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پچھلے چند مہینوں میں دہشتگردوں نے قبائلی علاقوں میں امن خراب کرنے کی کوشش کی لیکن پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے ان کے عزائم کو ناکام بنایا ۔

FOLLOW US