Sunday January 19, 2025

تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نماز تراویح کی ادائیگی

امریکی ریاست نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر تاریخ میں پہلی بار نماز تراویح ادا کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کروایا گیا، منتظمین نے امریکا سمیت مونٹریال اور کینیڈا سے آئے مسلمانوں میں افطار کے لیے باکس بھی تقسیم کیے۔
افطار سے قبل منتظمین کی جانب سے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی گئی اور پھر ماہ مقدس کی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکا نام تجویز کردیا

‘ٹائمز اسکوائر پر پہلی بار نماز تراویح’ کو سوشل میڈیا پر پہلے روزے کو نشر کیا گیا۔ ٹائمز اسکوائر پر تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے والی مسلم انتظامیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ‘ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی وضاحت کرنے کے لیے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے’۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے لیے اس قسم کا مذہبی اجتماع نظر آیا۔

سپریم کورٹ کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا تجزیہ

حکومت کیخلاف سازش کا کوئی ثبوت نہیں، غریدہ فاروقی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کی اندرونی کہانی بتا دی

https://twitter.com/ayeshaa_rauf/status/1510541977884012545?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510541977884012545%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fmuslims-offer-taraweeh-for-first-time-at-new-yorks-times-square%2F

FOLLOW US