Friday November 1, 2024

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکا نام تجویز کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ‏صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔خیال رہےکہ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا تھا جس میں کہا گیا

سپریم کورٹ کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا تجزیہ

کہ اسمبلی تحلیل ہونےکے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کوبھیجیں گی۔صدر مملکت کے خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو اسپیکر قومی اسمبلی 8 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔دوسری جانب صدر مملکت کے خط سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، آئین شکن صدر کے خط کا جواب کس طرح دے سکتے ہیں۔شہباز شریف کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کی مشاورت کا حصہ نہیں بننا تو ان کی مرضی، ہم دو نام دے چکے، سات دن میں ہمارے ناموں میں سے ایک منتخب ہوجائےگا۔

سپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے ، اعتزاز احسن نے اس کی ایسی وجہ بتا دی کہ ڈپٹی سپیکر کے ہوش اڑ جائیں

FOLLOW US