Sunday January 19, 2025

وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عسکری حکام سے وزیراعظم کی آج دو دفعہ ملاقات ہوئی، پاکستان کی فوج پاکستان کےاستحکام اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی فوج، قیادت کے مقام کا احترام کرتے ہیں، نوازشریف کا مسئلہ تھا کہ وہ اداروں کو فتح کرنے کے چکر میں رہتے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو دفعہ ملاقات ہوئی ہے، نہ کسی نے ان سے استعفیٰ مانگا اور نہ وہ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جیت 100فیصد یقینی، قوم سے خطاب اچانک موخر کر دیا گیا، بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں کسی بھی خود مختار ملک کیلئے قابل قبول نہیں، عمران خان پاکستان کی حرمت اور خودمختاری کیلئے لڑیں گے، اس خط کو پارلیمان کے ان کیمرا سیشن میں رکھ رہے ہیں، خط کے مندرجات اپوزیشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں، ہم کمزور نہیں جب بازی پلٹے گی تو سب دیکھیں گے، ہم اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنامدعا سجھتے ہیں، اسی طرح ہم آگے بھی چلیں گے۔

اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ اسٹیٹ بینک نے نصاب مقررکردیا

“عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی” فیصل واوڈا نے تشویشناک دعویٰ کردیا

FOLLOW US