Sunday January 19, 2025

دنیا میں ہلچل مچنے کو تیار، سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے، سوئس بینک کے70 سال سے زائد کےبینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آگئے ہیں اور اوسی سی آرپی نےکریڈٹ سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرزکےنام بتادیے ہیں۔ او سی سی آر پی نے سوئس بینک کے 70 سال سے زائد کے بینک اکاؤنٹس ڈیٹا کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تفصیلات او سی سی آر پی کے مطابق جاری تفصیلات میں سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں اور یہ سوئس بینکوں کے خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیقات ہیں۔

جیمز فالکنر کو قانونی کارروائی کی صورت میں 7 سال قید کی سزا ہو سکتی تھی

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر کے خاندان کے سوئس بینکوں میں 17 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں جب کہ آذربائیجان کی طاقتور شخصیت کے بیٹوں نے بھی منی لانڈرنگ سے مال بنایا۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریڈٹ سوئس میں منشیات, انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ، کرپٹ سیاستدانوں کے کھاتوں کے علاوہ جنگی جرائم،انسانوں پرتشددمیں ملوث افراد بھی اکاؤنٹ ہولڈرہیں۔ او سی سی آر پی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج تو صرف شروعات ہیں آنے والے دنوں میں مزید ہوشربا انکشافات کیے جائیں گے۔

بوڑھی خاتون نے پہاڑ سرکرکے نوجوانوں کو مات دیدی، ویڈیو وائرل

“ہار جیت ہمارے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم تو کوشش کرسکتے ہیں” محمد رضوان کا میچ جیتنے کے بعد بیان

FOLLOW US