Sunday January 19, 2025

یوکرین پر روس کے حملے کا خطرہ سنگین تر ہو گیا ، امریکہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

واشنگٹن: یوکرین پر روس کے حملے کا خطرہ سنگین تر ہو گیا ہے اور امریکہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حکم دیا ہے کہ کیف میں واقع امریکی سفارتخانہ فوری طور پر بند کر دیا جائے اور سفارتخانے کے کمپیوٹرز اور دیگر ریکارڈ کو تباہ کر دیا جائے تاکہ روسی قبضے کی صورت میں یہ ریکارڈ روس کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بارڈر پر روسی فوج اور جنگی سازوسامان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین پر حملہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی صورتحال بہت نازک ہو چکی ہے مگر صدر پیوٹن کو اس حملے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روس کے سرکاری ٹی وی چینل نے جنگ کے حوالے سے پراپیگنڈہ بھی شروع کر دیا ہے جس کے متعلق مغربی مبصرین کا کہنا ہے کہ روس اس پراپیگنڈے کو یوکرین پر حملے کے جواز کے طور پر پیش کرے گا۔اس پراپیگنڈے میں کہا جا رہا ہے کہ یوکرینی قوم پرست روسیوں کا قتل عام کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، فواد چودھری

پرویزالٰہی کی اولاد گھر آنیوالے مہمانوں کو تماشہ کہہ رہی ہے، اگر یہ تماشا ہے تو چوہدری صاحبان یہ تماشہ بند کرائیں ، قمرزمان کائرہ

شاداب خان کی انجری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار

FOLLOW US