Saturday May 4, 2024

شاداب خان کی انجری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پر ایک کے بعد دوسری مصیبت آن پڑی ہے ،غیر ملکی کھلاڑی ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے رکن ایلکس ہیلز پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہناہے کہ ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکارتھے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں کھلاڑیو ں کی انجریز نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کردیا ہے۔گزشتہ روز میچ کے دوران کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

پی ایس ایل سیون میں کن ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں ? انضمام الحق نے بتا دیا

FOLLOW US