Saturday May 18, 2024

بھارت میں باحجاب طالبہ کی مزاحمت، طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے بھارت میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز کرناٹک میں کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔ واقعے کی وائرل ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ پر ممکنہ ایٹمی حملے کیلئے شمالی کوریا نے چینی سرحد پرایسا کام کردیا کہ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا

ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔ اب اس واقعے پر افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کے نائب ترجمان نے طالبہ مسکان کی تصویر ٹوئٹ کراتے لکھا کہ بھارت میں حجاب کیلئے مسلمان لڑکیوں کی جدوجہد بتاتی ہے کہ یہ عربی، ایرانی، مصری اور پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ یہ ایک اسلامی اقدار ہے جس کا دنیا بھر میں مسلم خواتین خاص طور پر سیکولر ممالک میں مختلف انداز میں دفاع کر رہی ہیں۔

تنخواہوں میں اضافہ تو بس شروعات تھی ، حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کے بعد عمران خان نے عامر لیاقت کو فون گھمادیا

FOLLOW US