Monday January 20, 2025

افغان لڑکی کا ہالی ووڈ اداکارہ کو خط، انجلینا جولی نے افغان خواتین کیلئے آواز بلند کردی

لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔ انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کر رہیں، لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ لڑکی اسکول دوبارہ نہیں جا سکی۔ اداکارہ نے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کیے جانے کے بعد اس افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ ہی بول سکے گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ براہ کرم، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کو بھولے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انجلینا جولی نے ایک افغان لڑکی کا خط اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔

بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا ،

طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے، شیخ رشید

عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے، کتنے سال بعد کوئی پاکستانی وزیر اعظم روس جائے گا؟

FOLLOW US