بیجنگ : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان نے روس کے دورے کا فیصلہ کرلیا جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر تک روس جائیں گے جہاں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ ان کے روس کے دورے کا حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی روس جائے گا۔ عمران خان 23 سال بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل سنہ 2011 میں سابق صدر آصف علی زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا۔
لتا کی میت پر تھوکا؟ فیک نیوز کے ذریعے شاہ رخ پر تنقید ہونے لگی
پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ ، پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید