Monday January 20, 2025

طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسزکے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے۔

عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے، کتنے سال بعد کوئی پاکستانی وزیر اعظم روس جائے گا؟

خیال رہےکہ ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیراللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

لتا کی میت پر تھوکا؟ فیک نیوز کے ذریعے شاہ رخ پر تنقید ہونے لگی

‘ تاحیات نااہلی کا تُک ہی نہیں بنتا، چور اور قاتل سزا کاٹنے کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں” جہانگیر ترین کا بڑا بیان سامنے آگیا

FOLLOW US