Monday January 20, 2025

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہر فلکیات کی پیشگوئی

کویت سٹی: رمضان المبارک کا آغاز اپریل میں ہوگا لیکن اب کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے 2 اپریل بروز ہفتے کو اس بابرکت مہینے کے آغاز کی پیش گوئی کردی۔ کویتی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہوا تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آئے گا۔ چاند کی پیدائش کویت کے مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد آسمان پر رہے گا۔ ماہر فلکیات نے یکم اپریل بروز جمعہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے نتیجے میں متعدد وجوہات کا تذکرہ کیا۔

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

انہوں نے کہا کہ ان دنوں رجب کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سے کئی دن گزر چکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک مدت باقی ہے جو کہ دو مہینے سے بھی کم ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہو گا۔ کویتی ماہر فلکایت کے مطابق چاند کی ولادت جمعہ کی صبح یکم اپریل 2022 کو ریاست کویت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:25 بجے ہو گی جبکہ ہلال کی پیدائش بین الاقوامی وقت کے مطابق اس دن کی صبح (6:25) پر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلال کی پیدائش یا سورج کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں ہوگا لیکن اس معاملے میں جو فرق ہوگا وہ صرف چاند کے طلوع و غروب کا وقت ہے۔ اس سال رمضان کا چاند اس وقت نظر آئے گا جب آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہو گا۔ اسی مناسبت سے اس فلکیاتی معلومات کے مطابق اور اگر اس کے ساتھ 29 شعبان 1443 ہجری بمطابق یکم اپریل 2022 بروز جمعہ کا چاند دیکھنے کے لیے شرعی شواہد بھی ہوں تو یہ وزارت انصاف میں شریعہ دیکھنے والے بورڈ کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

سلطانز کی پانچویں‌ کامیابی، زلمی کو بھی پچھاڑ دیا

لاہور میں تیز رفتار کار ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارتا ہوا دور تک لے گیا

FOLLOW US