Monday January 20, 2025

کینیڈا سمیت دنیا بھر میں کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شدید، جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت خفیہ مقام پر منتقل

اوٹاوا: کینیڈا سمیت دنیا بھر میں کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شدید ہو گئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جسٹن ٹروڈو کو فیملی سمیت خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق کرونا پابندیوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے شدید ہو گئے، فرانس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، کینیڈا میں ٹرکوں کے ذریعے سڑکیں بند کر دی گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ انھیں جبری ویکسینیشن قبول نہیں، اور وہ کووِڈ پاس کو نہیں مانتے۔فرانس اور کینیڈا میں ہزاروں افراد نے کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی، پیرس میں کووِڈ ویکسین پاس کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین حکومت سے کرونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں،

وفاقی وزیر مملکت نے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کو بد نیتی پر مبنی قرار دے دیا

کینیڈا میں جبری ویکسینیشن کے خلاف آزادی قافلہ دارالحکومت اوٹاوا پہنچ گیا، سیکڑوں ٹرک ڈرائیوروں اور ہزاروں افراد نے سڑکیں بند کر دیں۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی فیملی کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ہفتے کے روز لوگ پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے، اور نعرے لگاتے رہے۔واضح رہے کہ ویکسین پاسپورٹ کے خلاف برطانیہ، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکا، اسپین، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا میں ہر ہفتے ہزاروں افراد مظاہرے کر رہے ہیں۔

ملک کی 100بڑی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر یں،وزیراعظم عمران خان بول پڑے

پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کا امکان ، یکم فروی سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟بُری خبر سنا دی گئی

FOLLOW US