Monday January 20, 2025

وفاقی وزیر مملکت نے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کو بد نیتی پر مبنی قرار دے دیا

مردان: وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اعلیٰ سطح پر کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کو گزشتہ 70 سال سے مختلف بہانوں سے لوٹا گیا اوراداروں کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو آگے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر موجود ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن اور احتساب پر کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے طلبگار وں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

ملک کی 100بڑی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر یں،وزیراعظم عمران خان بول پڑے

پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کا امکان ، یکم فروی سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟بُری خبر سنا دی گئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

FOLLOW US