Sunday January 19, 2025

ترکی میں شدید برف باری، سڑکوں پرکھڑے حیوانات منجمد ہوگئے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انقر ہ: ترکی میں حالیہ برف باری کے نتیجیمیں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے اور بعض مقامات پر برف میں منجمد ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی بعض ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ترکی کے ایک صوبے کی سڑکوں پر کئی گدھوں کے جمنے کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا۔ ٹویٹ کرنے والوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ترکی کے وان صوبے کی ہے جہاں سال کے اس وقت ملک میں کم درجہ حرارت کے نتیجے میں شدید برف باری ہوتی ہے۔اسی سیاق و سباق میں ترکی اور یونان میں زمینی اور فضائی نقل و حمل میں شدید برف باری کے دوران بڑی رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا، پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے ہوگا

لڑکی خود اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑی ۔۔ جانیں اس لڑکی کے بارے میں جو ہاتھ میں اپنی شادی کا اشتہار لیے گھوم رہی ہے

’ ایسے لوگوں کو پارٹی کے اندر نہیں چھوڑنا‘پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کردیا

استنبول میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے اور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ مسلسل برف باری کے نتیجے میں استنبول ایئرپورٹ کیرن ویز پر برف کی موٹی تہہ بھی بن گئی ۔ شدید برفباری میں پھنسے شہریوں کی رہائش کے لیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

FOLLOW US