Sunday January 19, 2025

’ ایسے لوگوں کو پارٹی کے اندر نہیں چھوڑنا‘پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کو خبردار کردیا

ہنگو : وزیر دفاع و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں دھڑے بندی پیدا کرنے والا پی ٹی آئی کا نہیں ہے، ایسے لوگوں کو میں پارٹی کے اندر نہیں چھوڑنا، ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں، پارٹی اور لوگوں کو خراب نہ کریں، بلدیاتی انتخابات جیتنا تحریک انصاف کا مستقبل ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہار جیت کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی اے و ایم این اے ہوں گے۔ ہنگو کے علاقہ بابر میلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے ایم این اے و ایم پی اے ایک پیج پر آجائیں اور پارٹی اور عوام کو خراب نہ کریں، میں پی ٹی آئی میں دھڑے بندی برداشت نہیں کر سکتا،فیز ون بلدیاتی انتخابات میں ہماری ہار ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے،اس دفعہ اوپر سے کسی کو بھی ٹکٹ نہیں ملے گا،نیچے سے کارکنان کی مشاورت سے ٹکٹ جاری ہوں گے، اب تحریک انصاف کو نچلی سطح سے اوپر اٹھایا جائے گا، اب اضلاع، تحصیلوں اور ویلج کونسلو ں کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی، کسی کو بھی صدر یا جنرل سیکرٹری کا عہدہ نہیں دیا جائے گا،سب برابر ہوں گے،تمام ترقیاتی کام انہی کی مشاورت سے ہوں گے۔

لڑکی خود اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑی ۔۔ جانیں اس لڑکی کے بارے میں جو ہاتھ میں اپنی شادی کا اشتہار لیے گھوم رہی ہے

بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا فیصلہ۔نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں آپ جیت گئے تو تحریک انصاف جیت گیا، اگر ہار گئے تو تحریک انصاف ہار گیا، الیکشن جیتنا ضرورت ہے بلدیاتی الیکشن جیتنا ہی پی ٹی آئی کا مستقبل ہے، الیکشن ہارنے سے آپ کی حیثیت ختم ہو جائے گی انہوں نے متنبہ کیا کہ ہار اور جیت کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم این اے و ایم پی اے ہوگا، تحریک انصاف ایک طاقتور پارٹی ہے، باقی سب ختم ہیں، ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 80 فی صد تیل، گیس، گھی،دال اور دیگر اشیائے ضروریہ برآمد کی جاتی ہیں، اس لئے جب ہم کو مہنگے داموں باہر سے اشیاء ملتی ہے تو مہنگائی آتی ہے، امریکہ مغربی ممالک اسلامی ممالک میں ہم سے دس گنا زیادہ مہنگائی ہے، اس لئے چور اور ہمارے مخالفین آپ کو ورغلا رہے ہیں، چور بہت مالدار ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے سب کچھ خریدا ہے، عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی، قائد اعظم کے بعد عمران خان ہی ہم کو واحد لیڈر ملا ہے،جو غم خوار ہے،راشن کارڈ،احساس پروگرام اورصحت انصاف کارڈ وزیر اعظم عمران خان کے کارنامے ہیں،15لاکھ سستے فلائٹس پر بھی کام جاری ہے، جو دس ہزار کے آسان اقساط پر ملیں گے۔پرویز خٹکنے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ملک کی معیشت صحیح سمت چل رہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اگلے 3 ماہ تک بھی قیمتیں نیچے نہ آنے کی بری خبر سنادی

اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، پرویز خٹک ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دارمتعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے

FOLLOW US