Sunday January 19, 2025

مہاتیرمحمد کو دل میں تکلیف کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔

حکومت کا جہانگیر ترین،علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کو منانے کا فیصلہ

معروف اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر قاتلانہ حملہ اندھا دھند فائرنگ

’’نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور۔۔‘‘اسد عمر کا انکشاف

FOLLOW US