Saturday November 23, 2024

کبھی یوکرین کے لوگوں کو دھمکی نہیں دی، امریکا سے اشتعال انگیزی میں کمی کے لیے کہا ہے، روسی وزیر خارجہ

جنیوا : جنیوا میں امریکی اور روسی وزراء خارجہ کے درمیان یوکرین کے معاملے پر ملاقات ہوئی ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے اپنا تحریری جواب پیش کریں گے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے بتایا ہے کہ وہ مطمئن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات دہراتا ہوں کہ روس نے کبھی بھی یوکرین کے لوگوں کو دھمکی نہیں دی۔ امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس یوکرین میں اشتعال انگیزی میں کمی لائے۔ سرگئی لاروف نے کہا مجھے امید ہے کہ جذبات میں کمی آجائے گی۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا یہ اختتام نہیں۔ نیٹو اب روس کےخلاف کام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کے خدشات ہتھیاروں کے بارے میں ہیں۔ مغربی فوجی ماہرین یوکرین بھیجے جا رہے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ صدر پیوٹن اور صدر بائیڈن کے درمیان کوئی بھی بات چیت کی تیاری اچھے طریقے سے ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت واضح اور فائدہ مند رہی۔

پانچ دس پندرہ نہ بیس ،بھارت نےپاکستان کےکتنے یوٹیوب چینلز بندکردئیے اورکیوں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شاہ زیب قتل کیس ، سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

ٹیو ٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، کس گاڑی کی کیا قیمت ہو گئی، جان کر پاکستانی اپنا سر پکڑ لیں گے

FOLLOW US