Monday April 29, 2024

شاہ زیب قتل کیس ، سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی

کراچی : سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے شاہ رخ جتوئی کی اپیل پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظاہر علی نقوی ، جسٹس جمال مندو خیل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ملزم سراج جتوئی اور غلام مرتضیٰ کی سزاوں کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں ، جس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 26 جنوری کو کرے گا ۔ یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ، سزا کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

ٹیو ٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، کس گاڑی کی کیا قیمت ہو گئی، جان کر پاکستانی اپنا سر پکڑ لیں گے

طالبان سے جھڑپ ، احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ کے کتنے جنگجو مارے گئے؟ بڑی خبر آگئی

سال 2022 کو شریف خاندان کو کیسز میں سزاؤں کا سال قراردیدیا گیا

FOLLOW US