Sunday January 19, 2025

فائیو جی کے خطرناک اثرات۔۔۔ 4 ایئر لائنز کااچانک امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان

اسلام آباد: فائیو جی ٹیکنالوجی کےخطرناک اثرات کے خدشات پر امارات اور جاپان سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کے تباہ کن اثرات کے باعث ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس نے امریکا کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کے خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات کے علاوہ جاپان ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور اے این اے نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 1100 پروازیں اور 1 لاکھ مسافروں کو روزانہ تاخیر اور فلائٹس کی منسوخی جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔ اگرچہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اعتراف کیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے طیاروں کے اہم سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ریڈیو الٹی میٹرز شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں جیٹ بلیو، امریکن ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ، یونائیٹڈ ڈیلٹا، یو پی ایس اور فیڈ ایکس اُن کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ فائیو جی سی بینڈ ٹیکنالوجی کے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور زبردست معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد کے فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے پر جنسی تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت میں پیش ہو کر منحرف گواہ اسد اور لڑکی نے کیا کہا؟

تین پاکستان کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے میں کامیاب بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،

پی ایس ایل سیون، کتنے فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی؟ اہم خبر آگئی

FOLLOW US