Sunday January 19, 2025

اسلام آباد کے فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے پر جنسی تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت میں پیش ہو کر منحرف گواہ اسد اور لڑکی نے کیا کہا؟

اسلام آباد : عثمان مرزا سمیت متعدد ملزمان کی جانب سے لڑکا لڑکی پر جنسی تشدد کیس میں منحرف گواہان عدالت میں پیش ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ای الیون لڑکے لڑکی جنسی تشدد کیس کی سماعت کی۔ منحرف ہونے والے متاثرہ لڑکا لڑکی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کل دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ فاضل جج نے ملزمان کی چھ جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو عدالت میں بند کمرے میں چلانے کا فیصلہ کیا اور سماعت ان کیمرہ ڈیکلیئر کردی گئی۔ کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ مثاثرہ لڑکے اسد کے بیان پر پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے جرح کی۔

تین پاکستان کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے میں کامیاب بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،

منحرف گواہ اور متاثرہ لڑکے اسد نے بتایا کہ میری تعلیم انٹر ہے اور کوئی کام نہیں کرتا، جب یہ واقعہ ہوا میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا کیس شروع ہوا تو پراپرٹی کا کام چھوڑ دیا، میری مالی معاملات بہت خراب ہیں اور والدین میرے مالی خرچہ چلا رہے ہیں، اس مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ گولڑہ میں 4 سے 5 دفعہ گیا تھا، 8 جولائی کو میں نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا بلکہ صرف سادہ پیپر پر دستخط انسپکٹر شفقت نے لیے تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے سوال کیا کہ بیان حلفی میں آپ کہتے ہیں ویڈیو میں نظر آنیوالے وہ ملزمان نہیں ، کیا آپ کو واقعہ یاد ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں اس دن کیا ہوا تھا؟۔اسد رضا نے کہا کہ جی بالکل مجھے وہ واقعہ یاد ہے، ابھی میں اس واقعہ کی تفصیل نہیں بتا سکتا، نہ یاد ہے میں نے اور سندس نے کس رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے متاثرہ لڑکی پر ان کیمرہ پروسیڈنگ میں جرح مکمل کرلی، جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

پی ایس ایل سیون، کتنے فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی؟ اہم خبر آگئی

وہ سمجھتے ہیں ہم غلام ہیں اور آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں،پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کررہا ہوں، نورعالم خان کا ٹویٹ

FOLLOW US