Monday January 20, 2025

ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات،تین افراد جاں بحق، آگ بھڑک اٹھی

ابو ظہبی : ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں جبکہ مقامی میڈیا کا کہناہے کہ تیل کے تین ٹینکرز پھٹنے کے باعث یہ دھماکہ ہواہے اور آگ لگی جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی’’ ڈبلیو اے ایم‘‘ کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ مصفہح انڈسٹریل ایریا میں آئل فرم ’اے ڈی این او سی‘ کے گودام کے قریب تیل کے تین ٹرک دھماکے سے اڑ گئے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ ا بو ظہبی ایئر پورٹ کے قریب تیل سے بھر ے ہوئے تین ٹرک دھماکے سے اڑ گئے جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہناہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اندر حملہ تھا ۔

اومی کرون کا پی سی بی پر حملہ، پی ایس ایل سے پہلے تشویشناک خبر آگئی

رکن اسمبلی نور عالم خان کو پارٹی رہنماوں پر نتقید کرنا مہنگا پڑ گیا ، تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

ابو ظہبی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصفہح انڈسٹریل ایریا کے قریب تین فیول ٹینکر ز میں دھماکہ ہواہے جبکہ اس کے علاوہ ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی زیر تعمیر عمارت میں آگ بھی بھڑک اٹھی جس سے اٹھنے والا گہرا دھواں پورے ایئر پورٹ پر چھا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈرون طیارے کے پرزے ملے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر دونوں مقامات پر دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ ہو سکتا ہے ۔رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اندر کیا جانے والا آپریشن تھا جس کی دیگر تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی ۔

جو نوازشریف کے خلاف ثبوت سامنے نہیں لا سکے وہ میرے خلاف کہاں سے لائیں گے،شہزاد اکبر میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں۔ حریم شاہ کا پیغام

FOLLOW US