Sunday January 19, 2025

قزاقستان میں ہنگامے، گرفتار افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی کہ یقین نہ آئے

نور سلطان : وسط ایشیائی ملک قزاقستان میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے پر شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے ہنگامہ آرائی میں ملوث آٹھ ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔ قزاقستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا کہ احتجاج کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ہزار 939 لوگوں کو ملک بھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملک میں صورتحال قابو میں ہے اور حالات ٹھیک ہو رہے ہیں۔قزاقستان کے وزیر صحت نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ ہنگاموں کے دوران تین بچوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 164 افراد ہلاک ہوئے۔ ملک میں پیر کو یومِ سوگ کے طور پر منایا گیا ۔

آدمی نے دوران پروازساتھی مسافر کو ایسا میسج کرتے دیکھ لیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

سروے،68 فی صد پاکستانیوں نے حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرارید دیا

سعودی عرب میں نیم عریاں لباس میں غیرملکی رقاصاؤں کا رقص

FOLLOW US