نیویارک: امریکہ میں ایک آدمی نے دوران پرواز اپنی ایک ساتھی مسافر کو فون پر کسی کو ایک ایسا میسج کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے ویب سائٹ ’Reddit‘ پر بتایا ہے کہ وہ خاتون میرے سامنے والی سیٹ پر بیٹھی تھی، جو اپنی کسی دوست کو میسج میں بتا رہی تھی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے اور اسی حالت میں گھر واپس آ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آدمی نے اپنے فون سے اس خاتون کے فون کی سکرین کی تصویر بنا کر پوسٹ میں شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ لڑکی کا یہ میسج دیکھ کر میرے پیروں تلے زمین نکل گئی اور میں نے فوری طور پر عملے کو آگاہ کیا۔ جب یہ بات دیگر مسافروں نے سنی تو جہاز میں ایک کھلبلی مچ گئی۔ عملے نے اس خاتون کو اس کی سیٹ سے اٹھا کر دوسروں سے الگ تھلگ بٹھا دیا۔ آدمی کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں کئی لوگ اس کے اقدام کی تعریف کر رہے ہیں کہ اس نے عملے کو بتا کر اچھا کیا تاہم بہت سوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس طرح دوسروں کی موبائل فون سکرین نہیں دیکھنی چاہیے۔
سروے،68 فی صد پاکستانیوں نے حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرارید دیا