Saturday November 23, 2024

بڑے بڑے ممالک کی چھٹی ہو گئی!روس نے رُخ پاکستان کی طرف کر لیا، پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

اسلام آباد: بھارت کے بعد روس نے پاکستان کی طرف رُخ کر لیا ،پاکستان کیساتھ علاقائی روابط بڑھانے اور دوطرفہ تجارتی معاہدوں کیلئے بڑے معاہدے رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میںپاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے امور پر غور کیا گیا ،اجلاس میں چوبیس نومبر سے روس میں ہونے والے تین روزہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہے ،تجارت و صنعت ،توانائی کسٹمز ،تعلیم و صحت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے،وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تعاون کے شعبوں کی نشان دہی کی ہدایت اور کہا کہ وسطی ایشیاء،روس اور چین کے ساتھ علاقائی روابط کو مزید مضبوط کرنے ضرورت ہے۔اسی سلسلے میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا ساتواں اجلاس 24 نومبر کو روس میں ہو رہا ہے،وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان اور روس کے وزیر توانائی نیکولے شگلوف اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے۔

پی ایس ایل 7 بھی خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جانے کا امکان اومی کرون کے پھیلائو کے باعث صوبائی حکومتوں کا ایک بار پھر پابندیاں لگانے پر غور

وزیراعظم عمران خان کیساتھ اختلافات،منی بجٹ کو روکنے کیلئے جہانگیر ترین میدان میں کودیں گے؟ سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

شاہ زیب قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل میں قید کاٹنے کی بجائے کہاں پر شاہانہ زندگی گزار رہاہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US