Monday January 20, 2025

پی ایس ایل 7 بھی خالی سٹیڈیمز میں کھیلے جانے کا امکان اومی کرون کے پھیلائو کے باعث صوبائی حکومتوں کا ایک بار پھر پابندیاں لگانے پر غور

لاہور : ملک بھر کی صوبائی حکومتیں ایک بار پھر پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہیں کیونکہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایک مبینہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ متعدد پابندیوں سمیت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 7واں ایڈیشن خالی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ نوٹیفکیشن ٹوئٹر پر وائرل ہوا جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے آفیشل اکاؤنٹ نے اطلاع دی کہ نوٹیفکیشن ’فوٹو شاپ‘ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے اور ابھی تک کسی پابندی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 7 نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم، لاہور میں پرجوش کرکٹ شائقین کے سامنے کھیلا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کیساتھ اختلافات،منی بجٹ کو روکنے کیلئے جہانگیر ترین میدان میں کودیں گے؟ سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل 7 کے میچز پوری صلاحیت والے ہجوم کے سامنے منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے اور امکان ہے کہ کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے اشتراک کردہ کورونا ایس او پیز کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ لوگوں کو ہی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مطابق شائقین کھیل کا سب سے اہم پہلو ہیں اور وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پی ایس ایل 7 میں سٹیڈیم میں موجود شائقین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے نئے اور دلچسپ آئیڈیاز پر عمل درآمد کریں گے۔ سٹیڈیم کے باہر خصوصی فین بوتھ لگائے جائیں گے جہاں شائقین پی ایس ایل کے پچھلے میچوں پر تبصرہ کرنے سمیت تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہو سکیں گے۔ ٹورنامنٹ میں صرف چند ہفتے باقی ہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شائقین کے لیے مزید کیا سرگرمیاں رکھی جائیں گی۔ پی ایس ایل 2022ء دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا ، پہلا مرحلہ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں پلے آف اور فائنل بھی شامل ہے جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔

شاہ زیب قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل میں قید کاٹنے کی بجائے کہاں پر شاہانہ زندگی گزار رہاہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

مولانا طارق جمیل کی پالتو طوطے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US