Monday January 20, 2025

شاہ زیب قتل کیس، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل میں قید کاٹنے کی بجائے کہاں پر شاہانہ زندگی گزار رہاہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی : شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ ر خ جتوئی کے متعلق انتہائی حیران کن انکشاف ہواہے ، وہ جیل میں قید کاٹنے کی بجائے نجی ہسپتال میں شاہانہ زندگی گزار رہاہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ ر خ جتوئی سینٹرل جیل کی بجائے کراچی کے علاقے گزری میں واقع قمر الاسلام نامی نجی ہسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہاہے ، نجی ہسپتال کو شاہ ر خ جتوئی کے اہل خانہ نے کرائے پر لے رکھاہے ، شاہ ر خ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی بااثر شخصیت کا مبینہ ہاتھ ہے ۔یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے دسمبر 2012 میں شاہ زیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

مولانا طارق جمیل کی پالتو طوطے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

نیویارک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی، آگ کس طرح لگی ؟

الیکشن سے پہلے نوکریاں ہی نوکریاں، بیروزگار جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

FOLLOW US