نورسلطان : اسلامی ملک قزاقستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پرانی قیمتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قزاقستان میں پٹرولیم مصنوعات اور لکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ قزاقستان میں کسی بھی احتجاج کیلئے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات کے خلاف احتجاج کے دوران عوام نے اس پابندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لے کر مطالبات کے حق میں آواز اٹھائی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو قابو میں کرنے کیلئے سب سے بڑے شہر الماتی میں مرکزی چوک کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں گزشتہ سال کی سطح پر واپس بحال کی جائیں۔ تین روز تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد قزاقستان کے صدر نے گیس کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ٹیکس نہ دینے والے اراکین کے نام سامنے آ گئے ،بڑے بڑے نام شامل