Monday January 20, 2025

باجی چھوڑو فنڈنگ کو، اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو، مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے انوکھے انداز میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوا ز سے نئی آنے والی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق وضاحت مانگ لی ۔ انہوں ںے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، یہ قصہ تو 2 سال سے سن رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ بیان کے ذریعے کہا ہے کہ آج اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو!۔شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمال حیرت ہے دوسروں کی آڈیو وڈیو پریس کانفرنس میں چلانے والے آج ٹوئٹ پربھی جواب نہیں دے رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خوب کمال دکھایا ہے۔

پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت، ڈالر جلد 5 روپے تک گرنے کا امکان

طویل بارشوں کا سلسلہ شروع، مزید کہاں اور کتنی بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

FOLLOW US