Saturday May 4, 2024

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت ٹیکس نہ دینے والے اراکین کے نام سامنے آ گئے ،بڑے بڑے نام شامل

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں نام بڑے اور ٹیکس تھوڑا تو تھا ہی اب ایک ایک اور انوکھی بات سامنے آگئی، ایوان اقتدار میں بیٹھے عوامی نمائندے ٹیکس سے مبرا ہیں، یعنی ایسے بہت سے اراکان ہیں جنہوں نے پورا سال کوئی ٹیکس ہی نہیں دیا، ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری میں ان اراکین کے نام بھی سامنے آگئے جن کی ٹیکس ادائیگی صفر ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال 2019 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری باضابطہ طور پر جاری کر دی، جہاں بڑے بڑے اراکین نے نہ دینے کے برابر ٹٰیکس دیا، وہیں صفر ٹیکس دینے والے بھی شامل ہیں۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 10ممبران قومی اسمبلی اور9سینیٹرز صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں،سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان ،سینیٹر قراۃالعین مری،پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم الرحمان ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان ، بی اے پی کے پرنس احمد عمرزئی اور آزاد سینیٹر نسیمہ احسان صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔

باجی چھوڑو فنڈنگ کو، اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو، مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آگئے

ممبران قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منصور حیات خان ، نیازاحمد جھکڑ، سیف الرحمان ، فیصل سلیم الرحمان ، سردار محمد خان‘جے یوآئی (ف) کے مولاناعبدالشکور اور مولاناکمال الدین ، مسلم لیگ (ن) کی شکیلہ خالد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان اور پیپلز پارٹی کے پیر عامر شاہ گیلانی شامل ہیں جنہوں نے سال2019میں صفر روپے ٹیکس دیا۔ڈائریکٹری میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود بعض بڑے اور نامورسیاستدانوں نے بہت تھوڑا ٹیکس ادا کیا ہے، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 2‘لیگی رہنمااحسن اقبال نے 55‘ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے 66 ہزار روپے ٹیکس دیا،مریم اورنگزیب نے 39 ہزار 761 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت، ڈالر جلد 5 روپے تک گرنے کا امکان

طویل بارشوں کا سلسلہ شروع، مزید کہاں اور کتنی بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری

FOLLOW US