کان پور : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بڑے تاجر کے گھر چھاپہ مار کر کنٹینر میں رکھے گئے 150 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چھاپہ ٹیکس حکام نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مارا۔ پرفیوم کے بڑے تاجر پیوش جین نے ٹیکس سے بچنے کیلئے پیسے گھر میں کھڑے کنٹینر میں چھپا رکھے تھے۔ جمعرات کو حکام نے چھاپہ مارا اور کنٹینر میں موجود نقدی دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ تاجر کے گھر پر کارروائی 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور نوٹ گننے والی مشینیں منگوا کر رقم گنی گئی۔
نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں، وہ سیاست کے کھلاڑی ہیں۔ اعتزاز احسن
“محمدﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں” روسی صدر پیوٹن کھل کر بول پڑے