Wednesday May 22, 2024

شعیب اختر اور شاہد آفریدی کی کھیل کے میدان میں واپسی ، دونوں لیجنڈ کھلاڑی کس لیگ میں کھیلتے نظر آئیںگے؟مداحوں کیلئے خوشخبری

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اورراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور راولپنڈی ایکسپریس سال 2022 میں عمان میں ہونے والی لیجنڈ لیگ میں ایشیالائنز کی طرف سے کھیلتے دیکھائی دیں گے۔لیجنڈ لیگ کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) رمن راہیجا نے پریس ریلیز میں کہا کہ ایشیا لائنز کی جانب سے کچھ دیگر سپر اسٹارز میں سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، رومیش کالو ویتھرانا، تلکارتنے دلشان، اظہر محمود، اوپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل اور یونس خان جیسے بڑے نام ٹیم کا حصہ ہونگے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اس لیگ کے کمشنر ہونگے ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے انعقاد کےلیے برجوش ہیں، ایک ہی ٹیم میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے سابق کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔روی شاستری نے کہا کہ آفریدی، مرلی دھرن، چمندا اور شعیب ملک جیسے پلئیرز کو ایک ساتھ ایک ٹیم میں دیکھنا کسی خواب سے کم نہیں۔دوسری جانب لیگ میں دو ٹیمیں اور ہونگی جس میں بھارت اور دیگر غیرملکی کرکٹرز کھیلتے دیکھائی دینگے تاہم انکے سکواڈ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

اہم ترین پی ٹی آئی رہنما و سنیٹر کے نااہل ہونے کی خبریں دے دی گئیں

“محمدﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں” روسی صدر پیوٹن کھل کر بول پڑے

FOLLOW US